’’آبنائے ہرمز بند نہیں ہے‘‘ ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

abb-696x342 (1)

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ تجارتی بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز بند نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند نہیں ہے، تاہم جہاز رانی میں ہچکچاہٹ اس وجہ سے ہے کہ انشورنس کمپنیاں جنگ کے باعث خوف کا شکار ہیں، نہ کہ ایران کی وجہ سے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی کوئی ایرانی مزید دھمکیوں سے مرعوب ہوگا۔ اگر تجارتی اصولوں کا احترام نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بھی اسی نوعیت کے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت اس وقت تک ممکن نہیں، جب تک تجارت کی آزادی کا احترام نہ کیا جائے۔

عباس عراقچی نےمزید کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں، امریکا نے پہلے بھی ایران کو مذاکرات کے نام پر بدترین دھوکا دیا ہے۔ حملہ نہ کرنے کے امریکی وعدے محض دھوکا اور بدترین تجربہ ثابت ہوئے، اب امریکا پر اعتماد کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے