پاکستان میں ’’کالی بارش‘‘ ہوگی؟ ماہرین کا شہریوں کے لیے سخت انتباہ جاری

BLACK-RAIN-696x342

ایران سے بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔

ایران میں تیل کی تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی بمباری کے بعد گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش میں کالی برسات (آئل ملے پانی) ہوئی تھی۔

اب ایران سے نیا موسمی اسپیل پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جو آج اور کل پاکستان کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سبب بنے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات اگرچہ کہہ چکا ہے کہ ایران کی طرح پاکستان میں کالی بارش کے امکانات نہیں ہیں، لیکن ایران کی تیل تنصیبات پر بمباری کے بعد پیدا ہونے والی فضائی آلودگی اور اس میں موجودہ مضر صحت ذرات نے خبردار کر دیا ہے۔

پاکستان جو پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے بہت زیادہ متاثر ہے۔ ہر سال اسموگ بھارت سے آتی ہے اور پاکستان کو متاثر کرتی ہے۔ ایران کے ساتھ ہمارا مغربی بارڈر ملتا ہے، وہاں جنگ ہو رہی اور میزائل پھٹ رہے ہیں۔ ایسے میں مغرب سے آنے والی ہواؤں کے ذریعہ آلودہ ذرات پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سسٹم کے تحت ہونے والی بارش کے دوران ہوائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کریں اور ساتھ ہی فضا کے بدلتے ہوئے معیار میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی نظر رکھیں کیونکہ بارش کا یہ نظام نہ صرف بارش بلکہ ہوا میں بھی ممکنہ آلودگی کے اثرات لانے والا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماہرین بھی اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متعلقہ ادارے ایران کی سمت سے آنے والے اس موسمی سسٹم کے تحت ہونے والی بارش کا پانی جمع کریں گے اور پھر اس کے نمونوں کی جانچ کے بعد اس کا حتمی تعین کیا جائے گا کہ بارش کیمیائی آلودگی سے متاثر ہے یا نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے