علی لاریجانی کی شہادت کا بدلا، پاسدارن انقلاب کا اسرائیل میں 100 اہداف کو نشانہ بنانے اور 200 افراد کو ہلاک وزخمی کرنے کا دعویٰ

_3117413_updates

ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر شدید حملے کیے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات بھی نشانہ بنیں۔

ایرانی پاس دارانِ انقلاب نے دعویٰ کیاہے کہ نئے حملے میں میزائل 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور ان حملوں میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ چند افراد زخمی ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے