وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Rana Sikandar Hayat

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔رانا سکندر حیات نے بیٹے کا نام رانا تیمور رکھ دیا ۔

رانا سکندر کے بیٹے کی پیدائش ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں ہوئی۔دوست احباب نے رانا سکندر حیات کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ وزیر تعلیم نے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یادرہے کہ رانا سکندر حیات کے ہاں اس سے قبل دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔رانا تیمور کی پیدائش کے بعد وزیر تعلیم 4 بچوں کے باپ بن گئے۔

امید نیوز (Umeed News) کی پوری ٹیم کی جانب سے رانا سکندر حیات صاحب اور ان کے اہلخانہ کو دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ننھے مہمان کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین!

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے