دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی
دبئی : دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق دو عدد ڈرون دبئی ایئرپورٹ کے اطراف گرے ہیں، جس کی زد میں آ کر چار افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 گھانا، بنگلادیش اور بھارت کا ایک ایک شہری شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک الرٹ بھی جاری کیا گیا، جس میں ممکنہ میزائل خطرات کے بارے میں انتباہ اور پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔