عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

petroleum-Prices1735781891-0-600x450

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جاری جنگ جلد ختم کرنے کے اشارے پر تیل کی عالمی قیمتوں پر مثبت اثرات پڑنے لگے۔

ایران جنگ جلد ختم ہونے کی خبریں آنے پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرِ گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں 17فیصد تک کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ برینٹ کروڈ 83ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 78ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز لندن برینٹ خام تیل ایک سو انیس ڈالر سے اوپر اور امریکی خام تیل ایک سو انیس ڈالر پچاس سینٹ پر تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خبروں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسرے جانب صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اب اپنی تکمیل کو پہنچ گئی ہے، جس کے بعد سپلائی لائنز میں بہتری کی امید پیدا ہوئی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے