خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ

Khamenei2

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں خامنہ ای کو نشانہ بنانےکی اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے منصوبے کے تحت تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک کیے گئے اور کئی سالوں تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمرے سےکمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق الگورتھمز کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی طرز زندگی، ان کے معمولات، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور کام کے راستے معلوم کیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکاء کی پیشگی اطلاع تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے