ایک ہی کارروائی میں ایران کے 48 رہنما ہلاک ہوگئے، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں 48 ایرانی رہنما ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو میں ٹرمپ نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہا کہ "کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ ہمیں کتنی کامیابی حاصل ہو رہی ہے، ایک ہی کارروائی میں 48 رہنما ختم ہو گئے اور یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔”
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران میں امریکی آپریشن "طے شدہ شیڈول سے آگے” ہے۔