ایرانی میڈیا نے خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

Khameni

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، یہ جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا نے ساتھ ہی نبی اکرم ص کے نواسے امام حسین علیہ سلام کا قول نقل کیا ہے کہ امام حسین ع نے فرمایا مجھ جیسا کوئی شخص، یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی و اسرائیلی حملے میں خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ بھی شہید ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے