روسی صدر پیوٹن کی علی خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے علی خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت کی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ خامنہ ای کا قتل اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی بےرحمانہ خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس میں خامنہ ای کو ایک غیرمعمولی مدبر کے طور پر یاد رکھا جائےگا، آیت اللہ خامنہ ای نے روس اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کےفروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کےاہلخانہ، عزیز و اقارب، ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتےہیں۔