جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

iran mizail

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے