عید کا چاند ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی
شوال کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔
غروب آفتاب کے وقت بیشتر موسمیاتی اسٹیشنز پر چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔یہ رویت کے لیے موزوں نہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے اور وہی مقررہ وقت پر چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔