زمبابوے کے بولر بریڈ ایونز نے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا، عثمان طارق ریکارڈ توڑنےکے قریب

428484_3600128_updates

زمبابوے کے فاسٹ بولر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

بریڈ ایونز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور آئرلینڈ کے مارک اڈائر کے پاس تھا جنہوں نے 27،27 اننگز میں مسلسل شکار کیے تھے۔

بریڈ ایونز کے ریکارڈ کو خطرہ پاکستان کے اسپنر عثمان طارق سے ہے جو مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے