محرم میں مذہبی رواداری، اتحاد اور تحمل کا مظاہرہ کریں: رانا محمد افضل

Afzal chuan

مظفرگڑھ: محرم الحرام میں امن و رواداری کا پیغام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور ، کسی بھی اشتعال انگیز عمل کی گنجائش نہیں ؛ متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے چیف آرگنائزر رانا محمد افضل

مظفرگڑھ — متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے چیف آرگنائزر رانا محمد افضل نے محرم الحرام کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں زور دے کر کہا کہ یہ مہینہ احترام، صبر، قربانی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ایام حضرت امام حسینؑ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں، جنہوں نے باطل کے مقابلے میں حق کا پرچم بلند کیا۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر کے افراد سے اپیل کی کہ وہ مذہبی رواداری، اتحاد اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کے فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز مواد سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے پرہیز
رانا محمد افضل نے خاص طور پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز معلومات شیئر کرنے سے اجتناب کیا جائے، کیونکہ امن ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

سیکورٹی انتظامات اور قانونی کارروائی کی تنبیہ
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی شر پسند عناصر امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

نیشنل ایکشن پلان اور پیغام پاکستان کو فروغ
رانا محمد افضل نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں پیغام پاکستان کا بیانیہ قومی سطح پر ہمیشہ پیش نظر رکھا جائے گا، تاکہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور دینی و ملی یکجہتی کا ثبوت دیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے