ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے جانشین کیلئے تین نام دے دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

Ali Khamenei2

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے ان کی شہادت کی صورت میں اپنے جانشین کے طور پر تین علما کے نام بطور امیدوار تجویز کردیے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے نشانہ بنائے کے خدشے کے پیش نظر اپنے کمانڈروں سے ایک بااعتماد مشیر کے ذریعے بات کرتے ہیں اور انہوں نے رابطوں کے لیے الیکٹرونک ذرائع کا استعمال ترک کردیا ہے تاکہ ان کی رسائی مشکل ہوجائے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیرزمین بنکر میں منتقل ہونے والے آیت اللہ خامنہ ای اپنے انتہائی اہم کمانڈرز کی شہادت کی صورت میں ان کے متبادل کے طور پر فوجی کمان کے لیے بھی نام منتخب کرچکے ہیں۔

اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ خامنہ ای نے غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے اپنی شہادت کی صورت میں ان کی جانشینی کے لیے تین سرکرہ علما کو امیدواروں کے طور پر نامزد کردیا ہے اور رپورٹ میں اس اقدام کو ان کی اور ان کے 30 سالہ حکمرانی دور میں انتہائی غیریقنی کی عکاسی سے ظاہر کیا گیا ہے۔

سپریم لیڈر نے اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریت کی بقا کے لیے کئی ئانتہائی غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے