امریکا نےفردو جوہری سائٹ حملےمیں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے

_288461_updates

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کےفردو جوہری سائٹ حملےمیں امریکی بی ٹو (B2) بمبار طیاروں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔

امریکی میڈیاکے مطابق امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملےمیں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔

واضح رہے اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔


اب امن کا وقت ہے، ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے: صدرٹرمپ

واشنگٹن: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج رات شاندار کامیاب حاصل کی، اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے اور ایران کوفوری طورپررکنا ہوگا ورنہ دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے