امریکا ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

Army-chief-iran-latest

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران پہنچ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

سپہ سالار نے استقبال کیلئے آنے والے میزبان کو سلیوٹ کیا تو عباس عراقچی نے آگے بڑھ کر گلے لگا لیا۔ جاندار مسکراہٹوں کا تبادلہ اور گرمجوش مصافحہ ہوا۔

فیلڈ مارشل کے اہم ترین دورے میں ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور پر بات چیت ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ تہران ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے