میٹرک بورڈ کراچی کے7 اپریل کو ہونے والے امتحانات ملتوی

class-8th-exams

میٹرک بورڈ کراچی نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔ نظرثانی شدہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

ناظم امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک بورڈ کے 7 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ جس کے بعد مذکورہ امتحانات اب جمعہ10اپریل سے شروع ہوں گے۔

ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ اس وقت مینوئل سے ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیلی کے مرحلے میں ہے، ڈیٹا زیادہ ہونے کی وجہ سے سافٹ ویئر پر اوور لوڈ اور عارضی خلل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، نظر ثانی شدہ شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، طلباو طالبات اپنے دیئے گئے امتحانی مراکز پر ہی امتحان دیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے