کراچی: اپریل میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

karchi rain

سندھ کے کئی شہروں میں اپریل میں 24 گھنٹے کے دوران بارش کے نئے ریکارڈ بن گئے۔

کراچی میں اپریل کی بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر 38.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اپریل 1985 میں کراچی ایئرپورٹ پر 37 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

موہن جودڑو میں 60 ملی میٹر بارش سے 31 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، موہن جودڑو میں 1995 میں 22 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

اسی طرح لاڑکانہ کا 1989 کا 26 ڈگری کا ریکارڈ ٹوٹ کر 22.5 سینٹی گریڈ رہا جبکہ بدین کا 1967 کا 26.1 ڈگری کا ریکارڈ 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے ٹوٹ گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے