پاکستان کی ثالثی کا مثبت اثر، امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید
پاکستان کی ثالثی کا مثبت اثر، امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید،مشرق وسطیٰ جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان نے سفارتی محاذ پرکوششیں مزید تیز کردیں ہیں۔
امریکی صدر ایران امریکا کے درمیان بالواسطہ ہونےوالی بات چیت کامیاب ہونے سے کافی پُرامید ہیں۔ امریکی میڈیا اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کررہا ہے کہ امریکی حکام کی پاکستان کے ساتھ ممکنہ ملاقات بھی زیرغور ہے لیکن ابھی اِس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل اہم اجلاس بھی ہوا ۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ اِس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی اور ایرانی قیادت کو ایکس پیغام ٹیگ کرکے آگاہ بھی کردیا ہے ۔
وزیراعظم نے تنازع کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو رابطے مزید مؤثر بنانے اور ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی ۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس بھی فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطے کی تصدیق کرچکا ہے۔ چین اور روس سمیت دیگر عالمی طاقتیں اور عرب ممالک زور دے رہے ہیں کہ جلد سے جلد جنگ ختم کی جائے ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔