’’جتنی ضرورت ہو سامان لے جائیں، ادائیگی جنگ کے بعد کر دیں‘‘ ایران میں دکاندار کی انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی!
جنگ زدہ ایران میں انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال سامنے آئی ہے دکاندار نے اپنی دکان پر بغیر پیسے سامان لے جانے کا بورڈ لگا دیا۔
ایران جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایرانی شہر کی فضائیں جہاں میزائل اور بارود کے دھماکوں سے گونج رہی ہیں، وہیں وہاں اشیائے خور ونوش کی قلت کے ساتھ عوام کی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر انسانی ہمدردی سے لبریز ایک ایرانی دکاندار کی پیشکش نے دنیا بھر کو متوجہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکاندار کی جانب سے سپر مارکیٹ کے باہر ہاتھ سے تحریر کردہ بورڈ لگایا ہوا ہے۔
اس بورڈ میں ایرانی عوام سے کہا گیا ہے کہ ’’جتنی ضرورت ہو، سامان لے جائیں ادائیگی جنگ کے بعد کر دیں۔‘‘