قطری ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

Helicopter

قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اتوار کو قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔

وزارت کے مطابق عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

فوری طور پر تکنیکی خرابی کے علاوہ حادثے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اس بات کا بھی کوئی عندیہ نہیں کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہے۔

28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے