کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان

karachi raining

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

صدر ، آئی آئی چندریگرروڈ ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ آج رات تک وقفے وقفے سے جاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کےباعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے پنجاب،کے پی، بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے