مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں آج سے مٹی کاتیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 70روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ قیمت میں اضافے کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔