ویڈیو: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو فوجی ٹینک چلانے کیلئے دے دیا

430276_7047233_updates

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بیٹی کم جو اے ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک چلاتی نظر آئیں۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 13 سالہ کم جو اے حالیہ مہینوں میں اپنے والد کے ساتھ مختلف عوامی اور فوجی تقریبات میں باقاعدگی سے نظر آ رہی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری تصاویر میں انہیں ٹینک کے ڈرائیور ہیچ سے باہر دیکھتے ہوئے سامنے کی نشست پر بیٹھا دکھایا گیا۔

یہ منظر ایک بڑی فوجی مشق کے دوران سامنے آیا، جہاں کم جونگ اُن بھی موجود تھے۔ تصاویر میں انہیں ٹینک کے برج کے ساتھ کھڑے جبکہ تین فوجی افسران کو ٹینک پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن ایک نئے طرز کے ٹینک کی مشق کی نگرانی کر رہے تھے جو ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کے خلاف بہتر جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے