ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین : امریکی صدر نے ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہ دیدی
ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں، امریکی صدر نے ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہ دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔ قبل ازیں ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرتا،
اسرائیل ایران کے اہم ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگی صورتحال پر غصے کے باعث ایران کے گیس فیلڈ پر حملہ کیا۔