پاکستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ ہوگا۔
ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے امکانات کم ہیں، نئے چاند کی پیدائش صبح 6 بجکر 28 منٹ پر ہوئی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔
انسانی آنکھ سے رویت کے لیے کم از کم 20 گھنٹے عمر ضروری ہے۔
واضح رہے کہ چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
س حوالے سے سپارکو کی ایک اور پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکی ہے۔
سپارکو ڈویژنل ہیڈ نے بتایا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔