پشاور میں 30 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

144

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئےدفعہ 144نافذکردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان کی جانب سےدفعہ 144 رمضان المبارک اورعیدالفطر کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے لگائی گئی ہے،اس کے تحت اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش یا ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔
آتش بازی ، پٹاخوں کی خرید و فروخت اور نمائش پر پابندی ہوگی،ون ویلنگ، تیز رفتاری اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پربھی پابندی ہوگی۔
کشتیوں میں اوورلوڈنگ، تفریحی پارکس میں غیر محفوظ رائیڈز ، ڈیموں اور دریاؤں میں لائف جیکٹ کے بغیر نہانے یا تیراکی ،بل یا ہیوی سائلنسر والی ہیوی بائیکس اور اسپورٹس گاڑیوں کے استعمال پربھی پابندی ہوگی۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور 30 دن تک مؤثر رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے