آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کی کارروائی، طور خم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ کر دی

430085_1784520_updates

آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کی افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طور خم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاک فوج کے حملےمیں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے اہداف کے حصول تک افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اورفوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

اس سے قبل پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے