عید الفطر سے پہلے موبائل صارفین کو فائیو جی سروس ملنے کا امکان

5g

عید الفطرسےپہلےموبائل صارفین کوفائیوجی سروس ملنےکا امکان ہے۔
فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کےبعد پی ٹی اے نے لائسنس جاری کرنےکی تیاریاں تیزکردیں۔
پی ٹی اے حکام فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کرچکے ہیں جس کے نتیجے میں ٹیلی کام کمپنیاں عیدالفطرسےقبل فائیو جی سروس لانچ کر سکیں گی،پی ٹی اےنے کمپنیوں کو لائسنس کیلئےتمام قانونی تقاضےپورےکرنے کی ہدایت کردی۔
لائسنس سے پہلےکمپنیوں کو 15 ملین ڈالرکی بینک گارنٹی جمع کروانا ہوگی، ایک کمپنی نےبینک گارنٹی جمع کروابھی دی ہے اور 2 کی جلد جمع ہونے کی توقع ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے تینوں کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس دینے پر غور کیا جارہا ہے،تینوں ٹیلی کام کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کیلئےتیار ہیں۔فائیوجی لائسنس اجراء کیلئے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقادبھی زیرغور ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے