عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے تعطیلات کا اعلان کر دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت نے عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔
جب کہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔
