کراچی میں ’شیطانی مجسمے‘ نے سنسنی پھیلا دی

karachi-3-696x342

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطانی مجسمے نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

امید نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطانی مجسمہ ’بعل‘ بنانے پر شہریوں نے اعتراض اٹھا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا گردش کررہی ہے۔

شہریوں کے اعتراضات پر پولیس نے مجسمہ اٹھا کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمہ فوم کا بنا ہوا ہے، اس کو بنانے والا مجسمہ ساز ابھی تک نہیں ملا ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ ساز بتائے گا اس کو بنانے کا مقصد کیا ہے اس کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران میں 11 فروری کو صیہونیت کی علامت بعل مجسمے جلائے گئے تھے جہاں اسے شیطان اور صیہونیت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے