کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام

KARCHI

کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکیں اور شاہراہیں آج بھی بند ہیں جس کے باعث کئی اہم سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔

ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک ٹریفک کیلئے آج بھی بند ہے، سڑکوں کی بندش کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

بلاول ہاؤس اورکلفٹن سے جناح برج مائی کولاچی جانے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوارکا متبادل راستہ فراہم کیاگیاہے، کلفٹن برج، میٹروپول، فوارہ چوک سے بائیں جانب شاہین کمپلیکس کاراستہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے شہری جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں،آئی سی آئی چوک سے بائیں جانب کتیانہ میمن اسپتال سے نواب مہابت خانجی روڈ کا بھی متبادل راستہ فراہم کیاگیا ہے۔

شارع فیصل سے جناح برج جانے والوں کو پی آئی ڈی سی سے آئی آئی چندریگر روڈ اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے