بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاستوں کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: سعودی عرب

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman

سعودی عرب نے ریاض اور مشرقی ریجن میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خودمختاری کو چیلنج کرنے کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین، قطر، عرب امارات، اردن اور کویت پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

سعودی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاستوں کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنی فضائی حدود ایران پر حملوں میں استعمال نہ ہونے کا بیان دیا پھر بھی ہم پر حملے کیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے