اسرائیلی حکام کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی میت ملنے کا دعویٰ

Ali Khamenei

سینیر اسرائیلی حکام نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد کہ قوی امکان ہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ اب نہیں رہے، ہمیں یہ غیر مصدقہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں کہ علی خامنہ ای اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے سینیئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ علی خامنہ ای کی میت مل چکی ہے تاہم امید نیوز اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

خبر رساں ادارے ایگزیؤس نے ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر نے امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ خامنہ ای سنیچر کی صبح ان کے دفتر کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی طرح اسرائیل کے متعدد ذرائع ابلاغ بشمول نیوز 12 اور ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر نشر کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے