وہ اُس دن کو پچھتائیں گے، جس وقت اُنہوں نے بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، طلال چوہدری

Talal Ch

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اُس دن کو وہ پچھتائیں گے، جس وقت اُنہوں نے کل بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اُن دہشت گردوں کے دکھ میں ساتھ دے رہی ہے جن پر ہم نے کچھ دن پہلے حملہ کیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پچھتائیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی اور اپنے لوگوں کے امن کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوگی یہ سب نہیں چلے گا۔ ہمارے نوجوانوں کے گلے کاٹے جائیں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے ہوں، اسکول بسز پر حملے ہوں، پاکستان یہ برداشت نہیں کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے