آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا

428768_9128920_updates

پاک فضائیہ نے بلااشتعال افغان جارحیت کے جواب میں افغانستان پر مؤثر فضائی حملے شروع کر دیے، ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ننگرہار میں ٹھکانوں کی درست نشاندہی کر کے بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے،مزید حملے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے