باجوڑ کی تحصیل خار میں پولیس کے ابابیل اسکواڈ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 4 اہلکار شہید
خیبر پختونخوا: باجوڑ کی تحصیل خار میں پولیس کے ابابیل اسکواڈ پر فتنہ الخوارج کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ایس ایچ او گل زادہ کے مطابق پولیس اہلکار رمضان المبارک کے دوران معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔
Bajaur terrorist attack: Number of martyrs rises to 4, funeral prayers offered with sighs and sobs | UMEED News #umeednews pic.twitter.com/j1CAO4LN5t
— Umeed News (@UmeedNews) February 25, 2026
دوسری جانب شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں ادا کردی گئی جس میں اعلیٰ پولیس اور سول حکام نے شرکت کی۔