اس سال 29 روزے ہوں گے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

Ramadan-2025-web

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ امسال 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شوال کا چاند 19مارچ کو نظرآنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 19 مارچ صبح 6بج کر23منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر12سے13 گھنٹے ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ کو چاندنظرآنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر 21مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کی شام (29 رمضان) شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، رویت کے لیے موزوں نہیں، حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہوگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے