پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
وزیراعلیٰ مریم نواز پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر آئیں ؛وزیراعلی مریم نواز شریف کو پیف ٹیک اور امن وامان کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹی ڈرون یونٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں فوری طور پر سائبرکرائم سیل قائم کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مسلسل کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ۔
داخلی اور خارجی راستوں پر جدید ترین سپیشل ڈیجیٹل سیکنر لگانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم کرلیا ۔وزیراعلیٰ نے دہشتگروں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے وسل بلویئر سسٹم مستحکم کرنے کا حکم دیا
مریم نواز شریف نے کہا پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی اور دیگر امور کے لئے اے آئی ہب بھی قائم کی جائے گی۔دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کی بجائے پیشگی کارروائی کی پالیسی اپنائی جائے۔ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے چاہتے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔