کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: مومنہ اقبال
معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ کاش وہ کراچی آجائیں تاکہ یہاں کابھی حال اچھاہوجائے۔
معروف اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہواہے جس میں وہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں کہ اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔
مومنہ اقبال سے فیصل قریشی نے کہا آپ تو کراچی والوں کے لیے بھی کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں۔
فیصل قریشی کی بات پر مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہوجاتے ہیں۔
مومنہ اقبال نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہو جائے۔