بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کی منظوری

2699862-nepraelectri_1728908519-600x450

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرانک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کی کمی منظوری کی گئی ہے۔

نیپرا نے ڈسکوز کے ملٹی ائیرٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

نیپرا نے ڈیڑھ روپے کمی کر کے اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی۔ اس سے پہلے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھا۔

وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے