9 مئی: عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

407594_1390937_updates

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

امید نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے