مظفرگڑھ تھانے میں پرائیویٹ رائٹر پر زیادتی کے الزامات – دو ویڈیو بیانات سامنے، تھانیدار معطل، تفتیش جاری

rape 2

مظفرگڑھ میں خاتون کے خلاف زیادتی کے الزامات پر پولیس غیر جانبدارانہ تفتیش کر گی ؛ ڈی پی او

مظفرگڑھ میں ایک خاتون نے تھانہ مظفرگڑھ کے ایک پرائیویٹ رائٹر کے خلاف جسمانی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں دو متضاد ویڈیو بیانات سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش کر گی جبکہ پرائیویٹ رائٹر رکھنے کے الزام میں دو تھانیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

خاتون نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ تھانہ مظفرگڑھ کی عمارت کے باہر ایک پرائیویٹ رائٹر نے اس کے ساتھ جسمانی زیادتی کی۔ اس کے بعد خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کے ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم بعد میں ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں خاتون کے دعووں کے برعکس بیانات موجود ہیں۔

پولیس کے ترجمان وسیم گوپانگ کے مطابق مقدمے کی تفتیش واقعات کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ طور پر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ رائٹر رکھنے کے خلاف ضابطے کی خلاف ورزی پر دو تھانیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر تفتیش میں خاتون کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تو اینٹی ریپ ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تفتیش مکمل ہونے تک صبر سے کام لیں اور سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے افواہ پھیلانے سے گریز کریں۔ معاملے کے دونوں پہلوؤں پر سوالات اٹھ رہے ہیں جہاں کچھ حلقے خاتون کو فوری انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں وہیں دوسرے اسے جھوٹا الزام قرار دے رہے ہیں۔

تفتیشی ٹیم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی پولیس کے مطابق اگر خاتون کے الزامات درست ثابت ہوئے تو ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ اگر خاتون کے دعوے غلط ثابت ہوئے تو اسے جھوٹے مقدمے کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔ پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی معلومات ہو تو وہ متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے