مظفرگڑھ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل

IMG-20250616-WA0026

مظفرگڑھ امید نیوز – ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ڈی پی او رضوان احمد اور دیگر افسران کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ، ایس پی جان محمد اور مینیجر سیف سٹی رضوان حیدر بھی موجود تھے۔

سیف سٹی کنٹرول روم کے ذریعے شہر بھر میں نصب کیمرز سے محرم الحرام کے جلوسوں اور دیگر اجتماعات کی نگرانی کی جائے گی۔ کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے عملہ تعینات رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
– حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے
– جلوسوں کے راستوں پر کیمرے فعال رکھے جائیں
– تکنیکی خرابیوں کا فوری ازالہ کیا جائے
– تمام متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے