ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

IMG-20250615-WA0037

سکاٹ لینڈ نیوز نے سویڈن کے جزیرے سے 47 سال بعد ملنے والے بوتل میں بند پیغام کا معمہ حل کر لیا ہے۔

دو دوستوں ایلنور روزن ایرکسن اور آسا نیلسن کو اس سال کے شروع میں سویڈن کے شمالی سمندر کے ایک جزیرے کے ساحل سے ایک بوتل ملی تھی جس میں ایک پیغام بند تھا۔

بوتل میں بند پیغام کے اس بوسیدہ اور دھندلے کاغذ پر لکھے پیغام کو پڑھنا مشکل تھا، لیکن دونوں دوست اس پیغام میں لکھا ایڈیسن رنسی کا نام، سال 1978، اور بینفشائر کے علاقے کولن کا ایک پتہ پڑھنے میں کامیاب رہے تھے۔

اب اس پیغام کا معمہ حل کر لیا گیا ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ خط ماہی گیر جیمز ایڈیسن رنسی کے نام سے لکھا گیا تھا جو ایک لورالی نامی ماہی گیری کی کشتی پر سوار تھے۔ یہاں ایک مشکل یہ تھی کہ جیمز ایڈیسن 1995 میں وفات پا چکے ہیں۔

اس بوتل میں بند پیغام اس وقت ان کے ایک ساتھی گیون گیڈس نے ان کے لیے لکھا تھا۔ انھیں جب بتایا کہ وہ پیغام جسے انھوں نے بوتل میں بند کر کے سمندر میں اچھال دیا تھا 47 برس بعد ملا ہے تو انھیں یہ جان کر بہت حیرت ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے