عظیم الشان علما و مشائخ امن کانفرنس 17 جون کو مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی

Afzal chuan

عظیم الشان علما و مشائخ امن کانفرنس 17 جون کو مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔ متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے چیف آرگنائزر رانا محمد افضل نے بتایا ہے کہ 17 جون، منگل کو صبح 10 بجے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں عظیم الشان امن کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا سید عبدالمعبود آزاد چیئرمین متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کریں گے۔

کانفرنس کے مہمانان خصوصی میں چوہدری اشفاق احمد کمشنر ڈیرہ غازی خان، کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین خان آر پی او ڈیرہ غازی خان، محترمہ قرۃ العین میمن ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈاکٹر رضوان احمد خان ڈی پی او مظفرگڑھ شامل ہوں گے۔**

**رانا محمد افضل کے مطابق کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے علما، مشائخ، دانشور، سول سوسائٹی کے نمائندے، تاجر، دینی مدارس کے منتظمین اور طلبہ کی کثیر تعداد خطاب کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین المسالک رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی اس وقت ملت اسلامیہ کی بنیادی ضرورت ہے۔ یہ امن کانفرنس قومی یکجہتی، ملکی امن و استحکام اور پاکستان کا مثبت بیانیہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے شرکاء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے امن، برداشت اور قومی اتحاد کا پیغام عام کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے