میپکو سرکل مظفرگڑھ کا نادہندہ صارفین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

IMG-20250612-WA0091

میپکو سرکل مظفرگڑھ نے نادہندہ صارفین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ساجد حسین گوندل نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقل نادہندگان کے خلاف لینڈریونیو ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے، بشمول ڈسکونیکٹ سپورٹ یونٹ (DSU) کی مدد سے فورسز کے ساتھ ریکوری آپریشن۔

امید نیوز – مظفرگڑھ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سرکل مظفرگڑھ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر ساجد حسین گوندل نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقل نادہندگان کے خلاف لینڈریونیو ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے، بشمول ڈسکونیکٹ سپورٹ یونٹ (DSU) کی مدد سے فورسز کے ساتھ ریکوری آپریشن۔

نادہندگان کے خلاف کارروائی: ایکسین اور ایس ڈی اوز کو جون 2025 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے نادہندہ صارفین کے خلاف قانونی اقدامات تیز کرنے ہوں گے۔
بجلی چوری کے خلاف مہم: فیلڈ افسران کو گرینڈ آپریشن کے ذریعے بجلی چوری روکنے اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

میٹرز کی بحالی اور صارفین کی شکایات:
سپرنٹنڈنگ انجینئر نے ہدایت کی کہ خراب یا جلے ہوئے میٹرز کو فوری طور پر لیبارٹری میں چیک کیا جائے تاکہ صارفین کے یونٹس ایس او پیز کے مطابق ایڈجسٹ کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین ہماری ترجیح ہیں، ان کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیا جائے۔

حفاظتی اقدامات پر زور:
انجینئر ساجد حسین نے فیلڈ سٹاف کو یاد دلایا کہ **”کوئی بھی ایمرجنسی زندگی سے زیادہ اہم نہیں۔ کام سے پہلے ٹی اینڈ پی (T&P) اور پی ٹی ڈبلیو (PTW) کا استعمال لازمی ہے۔

میٹنگ میں موجود اہم شخصیات:
اس آن لائن زوم میٹنگ میں ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد حسین سیال، ایکسین مظفرگڑھ انجینئر تفسیر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فرقان زکریا، اور دیگر ڈویژنل ایکسینز و ایس ڈی اوز موجود تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے