بھارتی نجومی نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی پیش گوئی ایک ہفتہ قبل کر دی تھی
بھارت کی ایک خاتون نجومی نے احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن گوئی کردی۔
خاتون نجومی "آسٹو شرمستا” کی 5 جون کو سوشل میڈیا پر کی گئی ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے ایسی پیشن گوئی کی تھی جو حیران کن طور پر پوری ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔
ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پیشن گوئی درست ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ آخر آپ اتنی درست پیشن گوئی کیسے کرلیتی ہیں۔ یہ حیران کن ہے۔
