آج پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟

Raining

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو ملے گی تاہم پاکستان میں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں بالائی / وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، دادو 48، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام / رات بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جبکہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں چراٹ میں 15 ملی میٹر، پشاور (ایئرپورٹ 12 ملی میٹر ، سٹی 04 ملی میٹر)، پٹن میں 03 ملی میٹر ، دیر لوئر میں 02 ملی میٹر جبکہ پنجاب میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور اٹک میں 04 ملی میٹر اور راولپنڈی (چکلالہ) میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے